نئی دہلی .... ڈراﺅنی فلموں کے شوقینوں کےلئے یہ کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے کہ ملک کا پہلا ہارر فلم فیسٹیول 19 مئی سے شروع ہورہا ہے۔ اس فیسٹیول کو’دی سکستھ سینس ہارر فلم فیسٹیول‘ کانام دیا گیا ہے۔ وائی بی چوہان سینٹر اور رویندر تھیٹر مندر میں ہونے والے فیسٹیول میں 50 سے زیادہ فلمیں دکھائی جائیں گی۔ 3 دن تک چلنے والے اس فیسٹیول میں شارٹ ہارر فلمیں دکھائی جائیں گی۔ مراٹھی فنکار رویندر منکانی کے بیٹے سوشرت منکانی کی پہلی مراٹھی ہارر فلم فاﺅنڈ فوٹیج بھی اس فیسٹیول میں دکھائی جا رہی ہے۔ یہ فلم 4 دوستوں کے سفر پر مبنی ہے، جو خود کو گھوسٹ ہنٹرکہتے ہیں۔فیسٹیول کے ڈائریکٹر شونی سرولے نے بتایا کہ فاﺅنڈفوٹیج فلم بالکل مختلف فارمیٹ پر بنی ہوئی ہے۔ دی سکستھ سینس ہارر فلم فیسٹیول تمام ہارر فلمیں بنانے والے فلم میکرز کو اپنا ہنر دکھانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔