بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں نشہ آورگولیاں چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ کسٹم وزکوۃ کی ٹیم نے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ منشیات کی بھاری مقدار ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ ملزمان کوبھی حراست میں لے لیاگیا۔
سبق نیوزکے مطابق محکمہ کسٹم وزکاۃ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی دوالگ الگ کارروائیوں کوناکام بنایا گیا۔
کسٹم اہلکاروں نے جدید ترین آلات اورتربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ٹرکوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں۔
اسمگلنگ کی پہلی کارروائی ضبا بندرگاہ پرآنے والے ٹرک کے نیچے جعلی ویکیوم سیلنڈرمیں چھپائی گئی تھیں جنہیں انتہائی مہارت سے ڈیزائن کیا گیاتھا۔
دوسری کارروائی میں محکمہ کے اہلکاروں نے ٹائروں کے رم میں خصوصی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی نشہ آورگولیاں برآمد کرلی۔
کسٹم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منشیات کی کھیپ وصول کرنے کےلیے محکمہ کسٹم سے رجوع کرنے والے تین افراد کوحراست میں لے کران کے خلاف مقدمہ دائرکردیا گیا جبکہ ضبط کی جانے والی منشیات کومحکمہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا جہاں انہیں محفوظ طریقے سے تلف کیاجائے گا۔