Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں تفریحی پروگرام دیکھنے والوں کی تعداد 120 ملین تک پہنچ گئی

ترکی آل شیخ  کا کہنا ہے کہ ’ہم نے 2030 کا مقررہ ہدف پورا کرلیا، (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ ’2019 سے 17 مارچ 2023 تک  محکمہ تفریحات کے تحت لائسنس یافتہ عوامی تقریبات اور نجی شعبے کے تفریحی  پروگرام دیکھنے والوں کی تعداد 120 ملین تک پہنچ گئی ہے‘۔
سبق ویب کے مطابق ترکی آل شیخ  نے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر لکھا کہ ’ہم نے 2030 کا مقررہ ہدف پورا کرلیا ہے۔ اس کامیابی کا سہرا سعودی قیادت کے سر جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ میرا مقصد اعدد وشمار پیش کرکے اپنی خوشی میں شامل کرنا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کورونا وبا کے مسائل سے گزرنے کے باوجود ہم مقررہ ہدف حاصل کرسکے ہیں‘۔
 محکمہ تفریحات کے سربراہ کا کہنا تھا کہ’ کورونا وبا کی وجہ سے کئی پروگرارم منسوخ ہوئے اور شائقین کو تفریح کے بجائے اپنے گھروں تک محدود ہونا پڑا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’محکمہ تفریحات نے مملکت میں تفریحات کی انفراسٹریکچر کی تیاری میں سعودی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شامل کیا گیا۔ سعودی نوجوانوں کو ہدف کے حصول میں معاونت کے قابل بنایا گیا اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے‘۔
ترکی آل شیخ نے کہا کہ ’تفریحات کے شعبے نے مملکت میں تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں اپنا نام شامل کرالیا ہے‘۔

شیئر: