پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گمنام اکاؤنٹس سے مجھ پر لوگ بلاوجہ تنقید کرتے ہیں لیکن وہ سامنے بات نہیں کر سکتے۔
یہ بات پیر کو کراچی میں آرٹس کونسل کے زیراہتمام ’ایک شام ماہرہ کے نام‘کے عنوان سے ہوئے ایک پروگرام کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے کہی۔
مزید پڑھیں
-
’پروپوز نا یار، تمہیں کس چیز نے روک رکھا ہے:‘ ماہرہ خانNode ID: 644041
-
ماہرہ خان یا کوئیک سٹائل؟‘ سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو وائرلNode ID: 722051
-
انڈسٹری میں آئی تو لوگوں نے کہا ناک کی سرجری کروا لو: ماہرہ خانNode ID: 751596
پروگرام کے دوران جب میزبان انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ٹرولنگ کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر صارفین کو بلیو ٹک دیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ ٹرولنگ کرنے والے صارف کی پہچان آسانی سے ہو سکے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر نائلہ عامر نامی ہینڈل کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’مجھ پر لوگ بلاوجہ تنقید کرتے ہیں، معلوم نہیں کہ حکومت کچھ کر سکتی ہیں یا نہیں۔ مگر مجھے یہ ضرور پتا ہے کہ این آئی سی کے ذریعے سوشل میڈیا پر ویریفائیڈ اکاؤنٹ بنتے ہیں۔‘
’اگر ہر ایک کا تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہو تو اس کی مجال نہ ہو کہ کچھ کہے۔‘
If everyone was verified on social media, they would be thinking of their own respect before trolling anyone, said @mahirahkhan at An Evening With Mahira Khan, hosted by Anwar Maqsood at the Arts Council in Karachi on Sunday.#mahirakhan #mahirkhan #mahirakhanfans #MK pic.twitter.com/bLX2aFdSqH
— Naylasays (@NaylaAmir) March 20, 2023