متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان کی آمد پر 1025 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی صدر نے رہائی کا حکم روا داری اور عفوو درگزر کی قدروں کے فروغ، جیل خانوں اوراصلاح خانوں میں قید و بند کی زندگی گزارنے والوں کو اپنے اندر بہتر تبدیلی لانے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی خاطر کیا ہے۔
علاوہ ازیں امارات کی ریاست الفجیرۃ کے حاکم شیخ حمد بن محمد الشرقی نے 151 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔