Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی مشروط اجازت

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
بدھ کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا ہے کہ ’ہائی سکیورٹی رسک میں جلسہ کرنے صورت میں کسی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی خود ہو گی۔‘
ڈی سی لاہور کے مطابق پی ٹی آئی سکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے پلان پولیس کے ساتھ مل کر طے کرے گی۔ جلسے کے اندر پی ٹی آئی پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ فراہم کرے گی۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک دیا تھا۔
زمان پارک میں پولیس آپریشن کےخلاف درخواست پرسماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15دن پہلے پلان کریں، خدا کا واسطہ ہے قوم کی زندگی کو  چلنے دیں، کوئی شادی بھی کرتا ہے تو  پہلے پلان کرتا ہے۔

شیئر: