سعودی لیبر اتاشی ماجد بکر بن کی آئی ایل او کے برانچ ڈائریکٹر سے ملاقات
ماجد بکر بن نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا (فائل فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
سعودی عرب کے سفارت خانے میں سعودی لیبر اتاشی ماجد بکر بن ادریس بکر نے پاکستان میں (بین الاقوامی ادارہ محنت) آئی ایل او برانچ کے ڈائریکٹر گیر ٹنسٹول سے ملاقات کی۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق ’اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران سید صغیر بخاری بھی موجود تھے۔‘
ملاقات میں مواصلات، لیبر کے حوالے سے ہم آہنگی اور کوآرڈینیشن کی سطح کو بڑھانے اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ماجد بکر بن ادریس بکر نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی حمایت اور دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے نے لیبر اتاشیوں کی مدد کرنے پر وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب 1976 سے آئی ایل او کا ممبر ہے اور 2021 سے آئی ایل او گورننگ باڈی کا رکن رہا ہے۔