شاہ سلمان مرکز کی لاڑکانہ میں امدادی مہم
مرکز کی جانب سے 14 سو سے زائد امداری پیکیٹ تقسیم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے )
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی اشیا ارسال کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں 1450 امدادی پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
تقسیم کیے جانے والے امدادی پیکٹس میں اشیائے خورونوش کےعلاوہ دیگر ضروریات چیزیں موجودہیں جن میں خیمے ، کمبل وغیرہ بھی شامل ہیں۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے جوسامان لاڑکانہ میں تقسی کیا گیا ہے ان سے 10 ہزار 150 افراد مستفیض ہوئے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز دنیا بھرمیں ضرورت مندوں کی امداد میں پیش پیش رہتا ہے۔
پاکستان میں مرکز کی جانب سے متعدد فلاحی وتعمیراتی منصوبے بھی جاری ہیں جبکہ ضرورت مند خاندانوں کی امداد کا سلسلہ بھی مستقل بنیادوں پرجاری رہتا ہے۔