Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر سے انڈونیشیا کے سفیر کی مکہ جانے والے دو سائیکلسٹس کے ہمراہ ملاقات

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے انڈونیشیا کے سائیکلسٹس کے جذبے کو سراہا (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے جمہوریہ انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمین توجیو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقعے پر انڈونیشیا سے سائیکل پر مکہ کے لیے روانہ ہونے والے دو سائیکلسٹس اور  یونس اور اسید بھی موجود تھے۔
دونوں سائیکلٹس انڈونیشیا سے براستہ پاکستان سعودی عرب جائیں گے۔
نواف بن سعید المالکی نے انڈونیشیا کے سائیکلسٹس کے جذبے کو سراہا جنہوں نے سعودی عرب اور اس کی قیادت کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: