پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں لوگوں کے ایک جتھے کو ’انگیٹھی‘ نامی ایک ریستوران کے باہر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
’انگیٹھی‘ نامی یہ ریستوران کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع ہے اور اس پر جمعے کی رات ہونے والے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں بھی گردش کر رہیں تھیں کہ شاید ’انگیٹھی‘ کے باہر ہونے والا جھگڑا کراچی میں ریستورانوں پر ہونے والے ’منظم حملوں‘ کی ایک کڑی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں نہ صرف ایک جتھے کو ریستوران کے باہر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ دیگر ویڈیوز میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
اس جھگڑے کے بعد واٹس ایپ گروپوں میں یہ باتیں بھی کی جانے لگیں کہ شاید کراچی میں بڑے ریستورانوں پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی عمر قریشی نے لکھا کہ ’کراچی کے ٹیپو سلطان روڈ پر انگیٹھی والہ حادثہ ریستورانوں پر حملوں کی کسی بھی قسم کی مہم کا حصہ نہیں۔ آپ ایسی آڈیوز نہ پھیلائیں جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہو کیونکہ یہ غلط اطلاعات پھیلانے کے مترادف ہے۔‘
The Angeethi incident on Karachi’s Tipu Sultan Road is not part of any sustained campaign by anyone to attack restaurants in Karachi - don’t spread audio notes which claim this because there is no factual basis to this and it’s akin to spreading disinformation
— omar r quraishi (@omar_quraishi) March 25, 2023
سوشل میڈیا پر مشہور کراچی کے ایک اور صارف ناربرٹ کے مطابق ریستوران کے باہر یہ جھگڑا ایک کرکٹ میچ کی وجہ سے ہوا جب ایک شخص کو گیند لگی اور وہ بدلہ لینے کے لیے مزید افراد کو اپنے ساتھ لے آیا اور ’انگیٹھی‘ کے باہر توڑ پھوڑ اور لڑائی کی۔
A fight over a cricket ball hitting a passerby resulted in the guy returning the next day with a group to take revenge.
The incident about violence at other restaurants was earlier in the week during a protest outside the KE office.
That woman’s voice note is false accusation. https://t.co/OJFkWD0pfq
— Norbert Almeida “bruh” (@norbalm) March 25, 2023