٭روزگار، حج، عمرے یا زیارت کے لئے آنے والے بھائیو! مملکت میں غیر قانونی طریقے سے آپ کا قیام قوانین و ضوابط کے خلاف ہے۔ سزا ہوسکتی ہے۔
٭ مقیم بھائیو! قانون کی پابندی کیجئے اور اقامہ ، محنت اورسرحدی امن کے قوانین کی خلاف ورزی سے پرہیز کیجئے۔
٭ مقیم بھائیو! بلا اجازت نجی کاروبار کرنے پر آپ کو 3سزائیں ہوسکتی ہیں۔50ہزار ریال تک جرمانہ، 6ماہ قید اور مملکت سے بیدخلی۔
٭ وزٹ پر آنے والے بھائیو! ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد سفر نہ کرنے پر آپ کو 3سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، 6ماہ قید اور بیدخلی۔
٭ غیرقانونی طریقے سے آنے والے بھائیو! دراندازی پر گرفتار ہونے والوں کیخلاف 3سزائیں مقرر ہیں۔ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، 6ماہ قید اور بیدخلی۔
٭ مقیم اور وزٹ پرآنے والے بھائیو! اپنے سفارتخانے کیساتھ تعاون کیجئے اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی نہ کیجئے۔
٭ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والے بھائیو! اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی اور سرحد پار کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔
٭ روزگار اور وزٹ پر آنے والے بھائیو! مملکت میں غیر قانونی قیام پر آپ کو سزائیں ملیں گی۔
٭ مقیمین اور زائرین! قانونی اقامے کے بغیر آپ کا قیام درست نہیں۔ قانونی قیام کے بغیر روزگار کی گنجائش نہیں، درانداز کیلئے اقامے کی کوئی سہولت نہیں۔
٭ روزگار کیلئے آنے والے بھائیو! خلاف قانون قیام پر آپ کو سزائیں ملیں گی۔
٭ مقیم بھائیو! آپ کوئی بھی کام مقررہ قوانین سے ہٹ کر نہ کیجئے۔ متمدن رہیئے اور اقامہ و محنت قانون کی پابندی میں مدد کیجئے۔