Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:ساھر کے بکس میں آگ پر اظہار مسرت

المجمعہ.... ریاض المجمعہ روڈ پر حوطہ سدید ایگزٹ پر نصب ”ساھر“ کے بکس میں آگ لگ گئی۔ ایک سعودی راہگیر نے وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی ۔ وڈیو میں مقامی شہری کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ مذکورہ شاہراہ سے گزرنے والوں کو خوشخبری دے رہا ہے کہ صبح ہی صبح اس سے بڑی خوشخبری کیا ہوگی کہ آپ اطمینان سے گاڑی چلاسکتے ہیں اور ساھر کی قید میں آنے سے محفوظ رہیںگے۔

شیئر: