Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض میں یومیہ بارہ غیر قانونی تارکین گرفتار ہورہے ہیں‘

ایک ماہ میں 666 تجارتی مراکز پر تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ’ یکم سے 28 فروری 2023 تک 341 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اوسطا بارہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں‘۔
الوطن اخبار کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے  بیان میں کہا کہ ’ایک ماہ کے دوران 666 تجارتی مراکز پر تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔
’خلاف ورزیوں پر 128 تجارتی مراکز سیل کیے گئے۔ یہ کارروائی الشمیسی، البطحا اور الملز محلوں میں ہوئی ہے۔ یہ تینوں محلے شہر کے مرکز میں واقع ہیں‘۔
ریاض میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’14 سرکاری اداروں پر مشتمل مشترکہ آپریشن روم خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے قائم ہے‘۔
’مشترکہ روم نے 150 ٹن غذائی اشیا ضبط کیں۔ علاوہ ازیں 21 گاڑیاں پکڑی گئی ہیں‘۔
ریاض میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ’ رمضان کے دوران مشترکہ روم کی فیلڈ ٹیمیں تفتیشی کارروائی جاری رکھیں گی‘۔

شیئر: