غیرقانونی تارکین کے ساتھ تعاون سنگین جرم: محکمہ امن عامہ
’ایسا کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں موجود غیرقانونی افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون سنگین جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی سہولت نہ دی جائے۔‘
’جو کوئی بھی غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرے گا یا انہیں کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرے گا وہ قانون کی نظر میں مجرم ہو گا۔‘
’ایسا کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ، 6 ماہ قید اور غیرملکی ہونے کی صورت میں ملک سے بے دخل کردیا جائے گا۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی تجارتی ادارہ یا کمپنی اپنے ملازمین کو آزاد کام کے لیے چھوڑ دیتے ہیں وہ سنگین جرم کے مرتکب ہیں۔‘
’ایسا کرنے بھی ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا کے علاوہ تجارتی لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی غیرملکی ذاتی کاروبار میں پکڑا جائے تو اسے 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانے کی سزا ہو گی۔‘