Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، پاکستان سمیت 10 ممالک کے 265 تارکین گرفتار

غیرملکیوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ممالک کے 265 تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
تارکین کا تعلق بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، سوڈان، یمن، مصر، نیپال، افغانستان، ایتھوپیا اور سری لنکا سے ہے۔
عاجل ویب   کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ گرفتاریاں دارالحکومت کے جنوبی محلوں اور گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن (فحص الدوری) سٹیشنوں کے اطراف عمل میں آئی ہیں‘۔ 
حراست میں لیے جانے والے غیرملکیوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ 16 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم  پر ایک مقامی شہری کو گرفتارکیا گیا ہے۔ دراندازوں میں سے  گیارہ کا  تعلق یمن، تین  کا ایتھوپیا اور ایک کا صومالیہ سے ہے۔ 

شیئر: