صنعاء.... اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے اعلان کیا ہے کہ جی سی سی ممالک یمن کی تعمیر نو پر 10ارب ڈالر خرچ کرینگے جبکہ 4ارب ڈالر کا امدادی سامان فراہم کرچکے ہیں۔ وہ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کے حملوں سے ہونے والے خیالی نقصانات کی بابت حوثیوں کے دعوﺅں پر تبصرہ کررہے تھے۔ المعلمی نے واشنگٹن میں جی سی سی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے گفتگو میں کہا کہ حوثیوں کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹ ہے کہ عرب اتحادی دواﺅں اور کھانے پینے کی اشیاءکی درآمد روکنے کیلئے سمندری ناکہ بندی کئے ہوئے ہیں