Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں دلچسپ، نصیحت آموز اور فکر انگیز ٹی وی شوز

رمضان نشریات میں مزاحیہ پروگراموں سے کچھ  آگے پیش کیا جا رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
مملکت میں رمضان کے دوران افطار کے بعد خاندانوں کی ایک روایت ہے کہ وہ تاش ما تاش، سیلفی اور الاسوف جیسے موسمی شو دیکھنے کے لیے  ٹی وی سکرین کے گرد جمع ہوتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق رمضان نشریات میں رواں سال ناظرین کے لیے مزاحیہ پروگراموں سے بھی کچھ  آگے پیش کیا جا رہا ہے جس میں تاریخی، جذباتی اور تعلیمی اہمیت کے حامل شوز کی سیریز بھی ہے۔

مجاریح ڈرامہ سیریز 80 سالہ خاتون غنیما کی زندگی پر مبنی ہے۔ فوٹو ایم بی سی

رواں سال رمضان میں دکھائے جانے والے ٹی وی شوز بنیادی طور پر MBC ،شاہد اور OSN+ جیسے پروڈکشن ہاؤسز پر نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں جن میں دلچسپ، نصیحت آموز اور فکر انگیز ٹی وی شوزشامل ہیں۔
سین سیریز کے دوسرے سیزن میں اداکار احمد الشغائری  متعدد سماجی، اقتصادی اور طرز زندگی کے موضوعات کو لے کر چل رہے ہیں۔
احمد الشغائری نے اس سے قبل بھی  ہمیشہ ایک قوم اور اجتماعی برادری کے طور پر مملکت  کے ایسے ہی موضوع  شامل کرنے اور ان سے پردہ اٹھانے پر کام کیا ہے۔

عرب شوبز کے معروف اداکار تاریخی سیریز میں بہترین پرفارم کر رہے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

اس شو میں ناظرین کو عالمی سطح پر عوامی تحفظ اور غذائی تحفظ کے مسائل سے نمٹنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ  ایسے لوگوں کے لیے جو مزید جاننے کے خواہشمند ہیں اور اسے دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے سیریز کا پہلا مکمل سیزن Netflix پر بھی نشر کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں سلطنت عثمانیہ کے دور سے متعلق ترتیب دی گئی ٹی وی سیریز سفر برلک ایک مخصوص تاریخی کہانی ہے۔
کہانی میں استنبول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد عربوں کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں جس کے بعد عرب کالج کے چار طالب علم  سلطنت کے جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔
عرب شو بز کے معروف اداکار عبد الرحمٰن یمانی، وسام فارس، انس طائرہ، پیو شیحان اور عابد فہد اس تاریخی سیریز میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ ایم بی سی شاہد  پر دکھائی جا رہی ہے۔

رواں سیزن میں تاریخی، جذباتی اور تعلیمی اہمیت کے شوز دکھائے جا رہے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

مجاریح ڈرامہ سیریز بھی رمضان کی پیشکش میں اہم موضوع ہے۔ یہ ڈرامہ سیریز 80 سالہ خاتون غنیما کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی زندگی کے 36 سال قید میں گزارنے کے بعد جیل سے رہا ہوئی ہے۔
تکلیف دہ تجربات سے بھرے مشکل ماضی کی اس کہانی میں معروف کویتی اداکارہ سعاد عبداللہ نے شاندار اداکاری کی ہے۔
تازہ ترین ڈرامہ سیریز الحاسہ السابعہ ڈرامہ سیریز میں مصری اداکارہ آمنہ خلیل اورمحمد شاہین نے خوبصورت پرفارمنس دی ہے۔
یہ دو ہائی سکول کے ساتھیوں کی کہانی ہے  جن کی شادی کو سات سال ہوچکے ہیں۔ یہ  سیریز شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی  کو اجاگر کرتی ہے۔

شیئر: