Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر کارروائی کی جائے: خیبر پختونخوا بار کونسل

خیبر پختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ ’عدلیہ کی آزادی کے لیے آواز اٹھانا فرض ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف ریفرنس کے معاملے خیبر پختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ ’عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمران کے لیے آواز اٹھانا فرض ہے۔‘
منگل کو خیبر پختونخوا بار کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ ’آئین کے تحت مینڈیٹ حاصل ہے، اخلاقی و قانونی ذمہ داری پوری کی۔‘
خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین زربادشاہ خان کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف شکایت کا اندارج ضروری سمجھا۔‘
 انہوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل اس حوالے سے اجلاس طلب کرے گی۔‘
’جسٹس مظاہر نقوی کی آڈیولیکس ایک کھلا راز ہے، آڈیولیکس سے ثابت ہوگیا ہے کہ جسٹس مظاہر قابل رسائی جج ہیں۔‘
زربادشاہ خان کا کہنا تھا کہ ’جسٹس مظاہر سیاسی و آئینی اہمیت کے حامل سنگین مسائل میں غیر جانبدار نہیں رہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ضابطہ اخلاق کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر کارروائی کی جائے۔‘

شیئر: