Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بز م اتحادجدہ کا چھٹا مشاعرہ، دعوت ناموں کی تقسیم

ہند و پاک کے شعراءاپنا کلام سنائیں گے،احمد الدین اویسی کی صدارت ہوگی
جدہ ( ابو انصاری ) بزم اتحاد جدہ کا چھٹا سالانہ مشاعرہ بیاد سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی جمعہ 19 مئی کو احمد الدین اویسی کی زیر صدارت جدہ میں ہوگا ۔مشاعرے میں شرکت کے دعوت ناموں کی تقسیم بزم اتحاد کے اراکین نے مقامی ہوٹل میں کی۔ اس موقع پر اردو سے محبت رکھنے والے ہزاروں اردو دوست احباب نے اپنی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بزم سے دعوت نامہ حاصل کیا ۔ نائب صدر محمد عبید الرحمان ، کنوینر فاروق احمد عادل ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف الدین امجد ، استقبالیہ کمیٹی کے ارکین ڈاکٹر سید علی محمود ، مرزا مظہر علی بیگ، حسن بایزید اطہر ، اسرار صدیقی ، محمد عبدالقیوم ، محمود عبداللہ بلشرف اور سید خواجہ وقار الدین کے علاوہ اراکین بزم اتحاد محمد علی نیئر ، مرزا قدر نواز بیگ ، اشفاق محی الدین ، عبید احمد باجوہ ، عظمت علی عمران ، محمد افتخار ، محمد نصیر الدین ، محمد خواجہ مظفر الدین ، ندیم عبدالباسط ، شمیم احمد خان ، سید نعیم الدین ، قاضی ظفر الطاف ، محمد اعجاز اور ایاز احمد نے اپنی خدمات انجام دیکر عوام کے ناموں کا اندراج کرتے ہوئے دعوت نامے تقسیم کئے ۔صدر بزم اتحاد احمد الدین اویسی نے بتایا کہ لوگوں میں مشاعرے میں شرکت کا اشتیاق بہت زیادہ ہے ہم کسی بھی ادب دوست کو مایوس نہیں کرسکتے چونکہ داخلہ مفت ہے اسلئے اپیل کی گئی ہے کہ وقت مقررہ سے قبل اپنی نشست حاصل کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر سالار ملت ایوارڈ قوم وملت کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دینے والی شخصیت کو دیا جائے گا ۔ خواتین اور بچوں کا داخلہ ممنوع ہے ۔ 
 

شیئر: