Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمعون عباسی کی چار سال بعد اداکارہ شیری شاہ سے شادی کی تصدیق

شمعون عباسی اس سے قبل تین شادیاں کر چکے ہیں۔ (فوٹو: شمعون عباسی/فیس بُک)
پاکستانی اداکار اور ہدایت کار شعمون عباسی نے ساتھی اداکارہ شیری شاہ سے چار برس پہلے شادی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
شعمون عباسی نے جمعرات کو ایک فیس بُک پوسٹ میں شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کی۔
بدھ کو انسٹاگرام پر شیری شاہ نے بھی ایک پوسٹ میں شمعون عباسی کو 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اداکار سے اپنی شادی کے بارے میں پرستاروں کو آگاہ کیا تھا۔
شمعود عباسی نے اپنی فیس بُک پوسٹ میں لکھا کہ ’سچ یہ ہے کہ میں نے اور شیری شاہ نے چار سال قبل شادی کی تھی لیکن یہ خبر سوشل میڈیا کے زہریلے پن کے سبب شیئر نہیں کی تھی۔‘
اس سے قبل شیری شاہ نے شعمون عباسی کی 50 ویں سال گرہ کے دن اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میں آپ کی بہت سے عادتوں کو سراہاتی ہوں۔ آپ کی ہمت، نرم مزاجی، کردار اور آپ کی حس مزاح اور جیسے آپ دنیا کی خوب صورتی کو دیکھتے ہیں اور آپ کتنے اچھے ہیں اور کیسے آپ کی وجہ سے میری زندگی خوبصورت ہو گئی ہے۔‘
سنہ 2000 میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کرنے والی 36 سالہ اداکارہ نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ کے سپر ہٹ ڈرامے ’یہ زندگی ہے‘ اور ’یہ زندگی ہے سیزن 2‘ سمیت کئی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔
سنہ 2019 میں انہوں نے شعمون عباسی کے ساتھ تھرلر اور ایکشن سے بھرپور فلم ’درج‘ میں بھی کام کیا تھا۔
حالیہ دنوں میں وہ اپنے شوہر کی نئی ویب سیریز ’گورکھ‘ کو پروڈیوس کر رہی ہیں جس کے ہدایت کار اور رائٹر شعمون عباسی ہیں۔
خیال رہے شمعون عباسی کی یہ چوتھی شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 1997 میں اداکارہ جویریہ عباسی سے شادی کی تھی جس کے بعد دونوں میں 2009 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
اس کے بعد انہوں نے 2009 میں اداکارہ حمائمہ ملک سے شادی کی جو کہ اگلے برس 2010 میں ہی ختم ہوگئی جس کے بعد شمعون نے جویریہ رندھاوا سے 2010 میں شادی کی جو چار سال چلنے کے بعد 2014 میں علیحدگی کی صورت میں ختم ہوئی۔

شیئر: