پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
پیر کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اُشنا شاہ نے شادی کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنے نینوں والے مہاراجہ سے شادی کر لی ہے۔ شوہر، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘
اُشنا شاہ اور اُن کے شوہر حمزہ امین کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی جہاں پر اہلخانہ اور قریبی عزیز و اقارب مدعو تھے تاہم شادی کی تقریب میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر صارفین کی جانب سے بھرپور تنقید کی جا رہی ہے۔
اداکارہ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی اور بالخصوص ملبوسات میں انڈین شوبز سٹارز کی نقل کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز اینڈ نیوز نامی ہینڈل کی جانب سے اُشنا شاہ کے اپنے شادی میں رقص کی ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس پر پاکستانی صارفین سیخ پا نظر آرہی ہیں۔
Bride @ushnashah is dancing in her wedding ceremony #UshnaShah pic.twitter.com/JAs0IAiiJK
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 26, 2023
ثناء ندیم خان نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ میں؟ ہماری ثقافت کے روایتی دلہنوں والے لباس کو کیا ہو گیا ہے؟‘
Seriously!?! What has happened to the traditional bride dressing of our culture!?!
Ain't we following what has not to be followed!?!— Sana khan Nadeem (@SanaInParadise) February 27, 2023
اسی طرح تامیر کہتے ہیں کہ ’یہ تو انڈین شادی لگ رہی ہے۔ یہاں شناخت کا شدید فقدان نظر آ رہا ہے۔‘
اُشنا شاہ کی شادی کی ویڈیو پر انڈین ثقافت کے رنگ نظر آنے پر تبصرے صرف ٹوئٹر تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ انسٹاگرام پر بھی ان کی ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔
شیری خان نے اُشنا شاہ کی آفیشل پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ ’انڈیا والوں کی کاپی کرنا چھوڑ دو۔‘
ارسل ناصر نے اداکارہ کی شادی کا حالیہ دنوں میں ہونے والی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کیارا اور سدھارتھ بننے کی کوشش کر رہے ہیں پر بے فکر رہیں نہیں بن پاؤ گے۔‘
دوسری جانب شادی کی تقریب کے بعد ہونے والی ٹرولنگ پر بالآخر اُشنا شاہ بھی بول پڑی ہیں۔
Looks Indian wedding, so much identity crisis
— Tiger Tamer@B1itzkrieg) February 26, 2023