Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ایئر ایمبولینس کے ذریعے مریض کی مملکت منتقلی

سعودی قونصل جنرل نے مریض کی منتقلی کے آپریشن کی نگرانی کی (فوٹو، ٹوئٹر)
دبئی میں سعودی عرب کے قونصل خانے نے سعودی شہری کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے دبئی سے وطن پہنچا دیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دبئی سے سعودی شہری کی مملکت منتقلی کا آپریشن اعلی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
قونصل جنرل اور سعودی ویلفیئر کے سربراہ  کی نگرانی میں دبئی سے سعودی عرب مقامی شہری کی منتقلی عمل میں لائی گئی۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا میں سعودی سفارتخانے نے فضائی ایمبولینس کے ذریعے مقامی شہری کو سعودی عرب بھجوایا تھا۔ مقامی شہری انڈونیشیا میں اچانک بیمار ہوگیا تھا۔ اس کے علاج کے لیے اسے سعودی عرب منتقل کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ 

شیئر: