سعودی عرب میں ریاض ہیلتھ کمپلیکس ون کے ماتحت المزاحمیہ ہسپتال نے بدھ کو کہا ہے کہ ’فضائی ایمبولینس سے ٹریفک حادثے کے ایک زخمی کو کنگ سعود میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق المزاحمیہ ہسپتال نے بیان میں کہا کہ’ جس مریض کو کنگ سعود میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا وہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔اس کی کھوپڑی اور پسلیاں متاثر ہوئی تھیں‘۔
’پالیسی کے مطابق شدید زخمی شہری کو بروقت مطلوبہ علاج فراہم کرانے کے لیے کنگ سعود میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا ہے‘۔