Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں فضائی ایمبولینس منصوبے کا افتتاح

فضائی ایمبولینس کی سہولت کے حوالے سے مکمل جائزہ پیش کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے بدھ کو فضائی ایمبولینس منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ہلال احمر کے سربراہ ڈاکٹر جلال الویسی نے اس موقع  پر مشرقی ریجن میں فضائی ایمبولینس کی سہولت کے حوالے سے مکمل جائزہ پیش کیا ہے۔
سعودی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’فضائی ایمبولینس کا بڑا مقصد یہ ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد اور کم وقت میں معیاری صحت نگہداشت فراہم کرنا ہے‘۔
’فضائی ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو فوری ھسپتال پہنچانا ممکن ہوتا ہے۔ برین ہیمریج ، کیسز، دل کے مریض اور آگ سے متاثرین کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی ہوگی‘۔

شیئر: