ویزہ ایکسپائرہونے کے زیادہ سے زیادہ تین کے اندرتجدید کرایا جاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزٹ ویزے دوطرح کے جاری کیے جاتے ہیں۔ سنگل انٹری ویزے کی انتہائی مدت 6 ماہ جبکہ ملٹی انٹری ویزے ایک برس کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔
امیگریشن قوانین کے مطابق یہ لازمی ہے کہ وزٹ ویزے پرآنے والے وقت مقررہ پرمملکت سے نکل جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف ویزہ ایکسپائری کی خلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔
۔۔ وزٹ ویزے کی ایکسپائری کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’وزٹ ویزے کی ایکسپائری پرجرمانہ عائد کیا جاتا ہے اس کا طریقہ کیا ہے؟
سوال کے جواب میں جوازات کے ٹوئٹرپرکہا گیا کہ ’جوافراد وزٹ ویزے پرآتے ہیں انہیں چاہئے کہ سزا اورجرمانے سے بچنے کےلیے مقررہ وقت پرواپس لوٹ جائیں، ایسے افراد جوخلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں اورانکا ویزہ ایکسپائر ہوجاتا ہے انہیں جوازات کے ادارے سے وقت حاصل کرنے کے بعد وزٹ ویزے کے امور کے شعبے سے رجوع کرنا ہوگا جہاں متعلقہ افسر معاملے کے مطابق فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔
واضح رہے مملکت میں فیملی وزٹ ویزے 2 طرح کے جاری کیے جاتے ہیں جن میں سنگل انٹری جبکہ دوسرا ملٹی انٹری ویزہ ہوتا ہے۔
سنگل انٹری ویزے کی انتہائی مدت 6 ماہ ہوتی ہے جبکہ ملٹی انٹری ویزہ ایک برس کےلیے ہوتا ہے تاہم ہردو ویزے کی ماہانہ بنیاد پرتجدید کرائی جاتی ہے۔
ایسے وزٹرز جوملٹی انٹری ویزے پرآتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ 6 ماہ ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کریں اوردوبارہ آئیں جس پرانکے ویزے کی مدت میں توسیع کردی جاتی ہے بعدازاں وہ مزید 6 ماہ مملکت میں قیام کرسکتے ہیں تاہم اس دوران انہیں ہرماہ ویزے کی تجدید کرانا ہوتی ہے۔
۔۔ وزٹ ویزے کے حوالے سے ہی ایک اورشخص نے دریافت کیا ’وزٹ ویزہ ایکسپائرہونے کے دودن بعد مملکت سے ایگزٹ کیاجاسکتا ہے؟
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندرمملکت سے ایگزٹ کریں۔
وزٹرجس وقت مملکت سے ایگزٹ کررہے ہوں انکا ویزہ کارآمد ہونا ضروری ہے۔ ایکسپائرویزے پرامیگریشن کی کارروائی نہیں کی جاسکتی ۔
واضح رہے بین الاقوامی امیگریشن قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کے امیگریشن آفس میں ایکسپائرویزے پرایگزٹ کی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔
قانون کے مطابق وزٹ ویزے پرآنے والے ایسے افراد جو کسی وجہ سے مقررہ وقت کے اندر سفر نہ کرسکیں انہیں چاہئے کہ وہ ویزہ ایکسپائرہونے سے زیادہ سے زیادہ 7 دن قبل ویزے کی مدت میں توسیع کرالیں۔
ویزہ ایکسپائرہونے کے 3 دن کے اندر بھی توسیع کرائی جاسکتی ہے تاہم بعدازاں ایگزٹ کی کارروائی دشوار ہوجاتی ہے جس کےلیے انہیں جوازات کے شعبے وزٹ سے رجوع کرنا ہوتا ہے جہاں موجود آفسر کو معاملے کے بارے میں تفصیل سے مطلع کیاجائے اورتاخیر کی جائز وجہ بھی بیان کی جائے جس کے بعد متعلقہ افسر وزٹ ویزے میں ہونے والی تاخیر پراپنا فیصلہ صادر کرتا ہے جس کے بعد ایگزٹ کے لیے انتہائی محدود وقت دیاجاتا ہے