Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار ریس کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے الیکٹرانک جیمرز

لندن.... برطانوی حکام نے دہشتگردوں کے ڈرون حملوں سے برطانوی گرانڈ پری کار ریس کو بچانے کیلئے نئی قسم کی نیٹ گنز اور الیکٹرانک جیمرز پر کام شروع کردیا ہے۔ جس سے مشہور زمانہ کار ریس کے ساتھ اسے دیکھنے کیلئے جمع ہونے والے ہزاروں افراد بھی محفوط رہ سکیں گے۔ منصوبے کے تحت حکام نے سیکیورٹی گارڈز کو جدید الیکٹرانک جیمرز اور نیٹ گنز کی مدد سے لیس کرکے گشت پر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے قبل دہشتگردوں کی طرف سے بعض حساس علاقوں میں ڈرون حملوں کی اطلاع مل چکی تھی اور اسکے بعد حفاظتی اقدامات زیادہ سخت کردیئے گئے ہیں۔برطانوی گرانڈ پری مقابلے 16جولائی کو ہونے والے ہیں۔ جسے ہر صورت میں محفوظ اور مامون بنانے کیلئے حکام سرجوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے بعض نئے حفاظتی منصوبے بھی سامنے آسکتے ہیں۔کار ریس کا اہتمام کرنے والوں نے ڈرون حملوں سے بچاﺅ کیلئے جس مشہور برطانوی کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے وہ سلور اسٹون کے نام سے مقبول ہے۔ ریس نارتھمپٹن شائر سے ہوگی اور حفاظتی انتظامات میں بڑے بڑے ہیلی کاپٹر بھی استعمال ہونگے۔

شیئر: