گاڑی پر ممنوعہ لائٹیں اور اشیا لگانے والا شہری گرفتار
ملزم غلط انداز میں گاڑی چلا رہا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں پولیس نے ایک سعودی شہری کوانتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اورگاڑی پر ممنوعہ سائرن اورلائٹس لگانے کےالزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے ریاض شہر کی مصرف شاہراہ پرانتہائی خطرناک انداز میں گاڑی چلانے کے پرایک شہری کوگرفتار کرلیا گیاہے۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری اطلاعی بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ملزم نے اپنی گاڑی پرقانون نافذ کرنےوالے ادارے کے لیے مخصوص اشیا لگائی تھیں جنہیں عام افراد استعمال نہیں کرسکتے۔
ملزم کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے تاہم مزید تحقیقات کےلیے اسے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیاگیا ہے جہاں سے اس کا کیس عدالت میں بھیجا جائے گا۔