Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کے پروجیکٹ مینیجر سے ملاقات

سعودی سفیر نے پیشہ ورانہ امتحانی پروجیکٹ کے مراکز کی پیروی کرنے کی ہدایت کی (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کے پروجیکٹ مینیجر جوہر افضل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں سعودی لیبر اتاشی ماجد بن بکر ادریس بکر اور سفارت خانے کے قونصلر خالد الحموی بھی موجود تھے۔
جمعے کو سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’اس ملاقات کا مقصد لیبر سائیڈ پر ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔‘
اس کے علاوہ مملکت میں کام کے لیے لیبر امیدواروں کی سطح کو بلند کرنا، اور نامزد لیبر کی مہارت کی تصدیق کے علاوہ ان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔
 سعودی سفیر نے ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ امتحانی پروجیکٹ کے مراکز کی پیروی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ مطلوبہ کردار ادا کریں۔
انہوں نے نئے امتحانی سینٹر کو کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ سینٹر مثالی اور پیشہ ورانہ ہو۔
 سعودی سفیر نے سفارش کی کہ مراکز کے لیے ایک متفقہ لوگو ہو جو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی وسعت اور مضبوطی کو ظاہر کرے۔
سعودی لیبر اتاشی نے سفیر کی دلچسپی اور پیروی کے ساتھ ساتھ وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے رہنماؤں کا وزارت کے پروگراموں میں تعاون کے لیے کی جانے والی حمایت اور کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: