Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب پاکستان کو اپنا مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے‘ (فائل فوٹو: پنٹرسٹ)
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر نے سفیر نواف بن سعد المالکی کو سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کے لیے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے مبارک باد کا پیغام دیا۔
اس موقعے پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب پاکستان کو اپنا مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے۔‘
سعودی سفیر کی اسپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے  پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی پارلیمان اور عوام سعودی عرب کی مزید ترقی اور خوش حالی کے خواہاں ہیں۔‘
’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خوش گوار برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخدلانہ مدد کی۔‘
’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔‘
راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ’مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔‘
سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ’پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوش گوار تعلقات چاہتا ہے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔‘

شیئر: