Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’100 برانڈ سعودی نمائش‘  160 سے زیادہ فیشن ڈیزائنرز کی شرکت

نمائش کا اہتمام سعودی فیشن اتھارٹی نے ریاض میں کیا ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی فیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض انٹرفیس کے ایگزیبیشن ہال میں ’رمضان پاپ اپ 100 برانڈ سعودی‘ نمائش میں  160سے زیادہ سعودی فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فیشن ڈیزائنرز نے نمائش میں شرکت پر غیرمعمولی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ خواب تھا کہ ان کے تیار کردہ ملبوسات صارفین تک رسائی حاصل کرسکیں‘۔
’سعودی فیشن اتھارٹی نے نمائش کا اہتمام اور اس میں شرکت کا موقع دے کر ہمارا خواب پوراکردیا‘۔


 رمضان کے ماحول کے حوالے سے ملبوسات نمائش میں رکھے  گئے( فوٹو: العربیہ)

 سعودی فیشن ڈیزائنرز نے رمضان کے ماحول سے مطابقت رکھنے والے ملبوسات نمائش میں رکھے ہیں۔
فیشن اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا ہے کہ ’نمائش کا مقصد فیشن کی دنیا میں منفرد صلاحیت رکھنے والے سعودی ڈیزائنرز کو متعارف کرانا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ فیشن اتھارٹی نے 100 سعودی نوجوانوں کو جس میں خواتین شامل ہیں کو فیشن ڈیزائننگ کی ٹریننگ کا پروگرام کرایا تھا جسے ’100 سعودی برانڈ‘ّ کا نام دیا گیا تھا۔ 

شیئر: