Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیشن ایگزیبیشن میں 40 سے زائد ڈیزائنرز کی شمولیت

سعودی فیشن صنعت وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے میں پیش پیش ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے شہر ظہران میں  کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر سنٹر(اثرا سنٹر) میں سعودی فیشن کمیشن کی زیرنگرانی سعودی فیشن نمائش کا آغاز ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک رہنے والی اس نمائش میں 40 سے زیادہ سعودی ڈیزائنرز نے حصہ لیا ہے۔

نمائش میں روایتی اور ثقافتی کام کے علاوہ مختلف نواع کے زیورات اور ہینڈ بیگز کی منفرد اقسام شامل کی گئی ہیں جو کہ مملکت کے ماضی، حال اور مستقبل پر روشنی ڈالنے کی کوشش ہے۔
اثرا سنٹر میں لگائی گئی اس نمائش میں  معروف ڈیزائنر شاہد الشاہل اور ڈیزائنر نورہ الدامر کے منفرد کام پیش کئے گئے ہیں جو کہ ماضی اور حال، مشرق اور مغرب کو یکجا کرتا ہے۔

نمائش میں سعودی فیشن ڈیزائنر  لوائی نسیم اور مونا الحداد کے خوبصورت  ڈیزائن بھی رکھے گئے ہیں جو  جدید فیشن کو  اس نمائش میں  پیش کر رہےہیں۔
 دریں اثنا تیما عابد مقامی ماحول سے متاثر  منفرد نوعیت کے ڈیزائنز کے ساتھ نمائش میں حصہ لے رہی ہیں جو  سونے کے بنے منفرد نوعیت کے زیورات کو شوکیس میں ریت بچھا کر پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ زیورات کے معروف  ڈیزائنرز احد اور ابتسام الغفیلی نجدی اپنے فن کی خوبصورتی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے زیوارت نمائش میں  دکھا رہے ہیں۔
نمائش میں فیشن کمیشن کے چیف ایگزیکٹو افسر بوراک شاکماک نے ایک میں  بیان میں کہا ہے کہ سعودی فیشن کسی بھی دوسرے  فیشن کے برعکس ہے۔ نمائش میں رکھے گئے ڈیزائن غیر معمولی، منفرد، پرتعیش اور ناقابل یقین حد تک پیچیدہ ہیں۔

بوراک نے بتایا کہ سعودی فیشن کی صنعت وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے میں مقامی اور عالمی سطح پر نمایاں اورکلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فیشن انڈسٹری نے گزشتہ دو  برس کے دوران مقامی ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرنے والے اقدامات شروع کرکے بہت ترقی کی ہے۔
رواں سال نیویارک اور میلان میں ہونے والے ٹریولنگ سعودی 100برانڈز شو میں فیشن کمیشن کی جانب سے سعودی تخلیقی صلاحیتوں کی  کامیاب نمائش کی گئی۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: