Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فخر ہے کہ میں مشن کا حصہ ہوں‘، سعودی خاتون خلا باز ریانہ برناوی

اکسیوم سپیس کمپنی نے کہا کہ خلائی سفر کا آغاز مئی 2023 میں ہوگا۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے خلائی ادارے نے سعودی خلا باز علی القرنی اور ریانہ برناوی کے خلائی پروگرام کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔
العربیہ نیٹ اور عاجل  کے مطابق اکسیوم سپیس کمپنی نے کہا ہے کہ ’خلائی سفر کا آغاز مئی 2023 میں ہوگا‘۔ 
سعودی خلا باز علی القرنی نے بتایا کہ ’بین الاقوامی خلائی سٹیشن جانے والے پہلے سعودی خلا باز ہیں۔ قیادت کی سرپرستی کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا۔‘

سعودی خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے مشن پر روانہ ہوں گے۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)

 ریانہ برناوی نے کہا کہ ’خلائی مشن کی تاریخ کے اعلان نے مجھے پرجوش کر دیا ہے۔ فخر ہے کہ میں اس کا حصہ ہوں۔ اس دوران سعودی عرب کے خلائی پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جس سے مختلف شعبوں میں مستقبل میں نئی دریافتوں میں مدد ملے گی۔‘
اس سے قبل سعودی خلائی ادارے نے بتایا  تھا کہ ’علی اور ریانہ سعودی خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے مشن کے دوران سائنسی تجربات سے متعلق ایک ٹریننگ پروگرام مکمل کر لیا ہے۔‘

یاد رہے کہ  دونوں سعودی خلا بازوں نے معمولی کشش، انسانی ریسرچ، خلیوں کی سائنس، معمولی کشش میں مصنوعی بارش کے عمل سمیت ریسرچ کے حوالے سے مختلف تجربات کیے۔ 
سعودی وزیر کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ولی عہد کی مدد کے باعث جو خلائی سپریم کونسل کے سربراہ بھی ہیں پہلی سعودی باز خاتون ریانہ برناوی اور علی القرنی بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے تاریخی  مشن پر روانہ ہوں گے تاکہ ریسرچ اور ایجادات کے ذریعے بنی نوع انسان کو نئی دنیاؤں سے آشنا کر سکیں۔ وطن عزیز کے  ہیروز کو کامیابی ملے۔ مئی 2023 مشن کی تاریخ ہے۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: