Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خلائی ادارے کے سربراہ کی امریکی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں 

 خلائی شعبے میں ٹیکنالوجی و تجربات کے تبادلے پر بات چیت کی گئی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی خلائی ادارے کے سربراہ انجینیئر عبداللہ السواحہ نے واشنگٹن میں امریکی خلائی کمپنیوں کے ایگزیکٹیو چیئرمین کے ساتھ  ملاقاتیں کی ہیں۔
 خلائی شعبے کے حوالے سے مشترکہ استعداد بڑھانے اور ٹیکنالوجی و تجربات کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انجینیئر عبداللہ السواحہ ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پرہیں۔ وہ اپنے شعبے کے اعلی عہدیداروں اور ماہرین سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

ملاقاتوں میں ٹیکنالوجی اور تجربات کا تبادلہ بھی زیر بحث آیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے امریکی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی خلائی ادارے کے قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد بن سعود التمیمی بھی موجود تھے۔ 
سعودی خلائی ادارے کے سربراہ نے مصنوعی سیارے سعودی عرب میں تیار کرنے، خلائی ملبہ دریافت کرنے والی استعداد بڑھانے اور ترقی یافتہ خلائی نظام کی تشکیل میں موثر شراکت اور بھرپورتعاون کے بارے میں بات چیت کی۔ اس حوالے سے ٹیکنالوجی اور تجربات کا تبادلہ بھی زیر بحث آیا۔

شیئر: