انڈٰین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈر (کے کے آر) میں اس مرتبہ نوجوان لیگ سپنر سویش شرما ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔
اتوار کے روز دفاعی چیمپئنز گجرات ٹائٹنز کے خلاف سویش شرما نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا دوسرا میچ کھیلا جس میں انہوں نے چار اوورز میں 35 رنز دیتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل 6 اپریل کو لیگ کے نویں میچ میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے رائلر چیلنچرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
-
ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے میچ پر تاحال بے یقینی
Node ID: 756371
-
امپائر علیم ڈار کی ٹیسٹ کرکٹ سے ’گارڈ آف آنر‘ کے ساتھ رخصتی
Node ID: 756606
-
205 رنز کے ہدف کے دفاع میں کلکتہ کے سپنرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر کیا جس میں سٹار سپنر سنیل نارائن نے دو، ورن چکراورتھی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسی میچ میں ایک گمنام نوجوان لیگ سپنر بھی کھیلتے نظر آئے جنہوں نے اپنے ڈیبیو پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم حصہ ڈالا۔
سویش شرما کون ہیں؟
آر سی بی کے خلاف اپنے ڈیبیو پر ہی تین وکٹیں حاصل کرنے والے 19 سالہ سویش شرما کا تعلق انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی ہے۔
حیران کن طور پر اس میچ سے پہلے انہوں نے کوئی بھی ڈومیسٹک میچ یعنی فرسٹ کلاس یا لسٹ اے میچ نہیں کھیلا تھا۔
دائیں ہاتھ کے لیگ سپنر کو گزشتہ سال کلکتہ نائٹ رائڈرز نے مِنی آکشن میں 20 لاکھ انڈین روپے کے خریدا تھا۔
آر سی بی کے خلاف سویش شرما کا ڈیبیو بھی حیران کن رہا ہے۔
وہ میچ سے پہلے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے تاہم انہیں امپیکٹ پلیئر کے طور پر ٹیم میں رکھا گیا تھا اور پھر دوسری اننگز میں اُنہیں بیٹر وینکاٹیش آئیر کے بدلے میں بطور امپیکٹ پلیئر ٹیم میں کھلایا گیا۔
لیگ سپنر نے پروفیشنل کرکٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں چار اوورز میں 30 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
Anuj Rawat
Dinesh KarthikWatch Suyash Sharma pick two quick wickets in his debut game.
Live - https://t.co/V0OS7tFZTB #TATAIPL #KKRvRCB #IPL2023 pic.twitter.com/3igG1jDWb4