Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے 15 دنوں میں مسجد نبوی میں 15.7 ملین زائرین کی آمد

مسجد النبوی میں زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں(فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ’رمضان کے ابتدائی 15 دنوں میں مسجد نبوی میں 15.7 ملین زائرین آچکے ہیں‘۔ 
اخبار24 کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ’رواں سال ہجری کے آغاز سے اب تک مسجد بنوی میں آنے والوں کی تعداد 163 ملین سے زائد رہی ہے‘۔
حرمین شریفین کے امور کے نگران اعلی کا کہنا ہے کہ ’مسجد النبوی میں زائرین کی راحت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد نبوی میں آمد ورفت کو منظم رکھنے کے لیے جامع منصوبے پرکامیابی سے عمل درآمد جاری ہے‘۔ 
’زائرین کی سلامتی اورحفاظت کے لیے متعلقہ شعبے کے تحت مسجد نبوی کے اندر ، بیرونی صحنوں، راہداریوں اور چھتوں کی مکمل طورپر سینیٹائزنگ کی جاتی ہے‘۔ 

شیئر: