زائرین میں سحراورافطار کے وقت پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں(فوٹو،ٹوئٹر)
مدینہ میونسپلٹی میں 80 سے زائد نوجوان لڑکے اورلڑکیاں رضاکارانہ طورپرزائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ رمضان المبارک میں زائرین کی رہنمائی کے لیے رضاکاروں کا کردار اہم ہوتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مدینہ میونسپلٹی کے تعاون سے مسجد نبوی الشریف کے بیرونی صحنوں میں زائرین کی خدمت ورہنمائی کے لیے رضاکاروں کے مختلف گروپس کوتعینات کیا گیاہے۔
مذکورہ رضا کار سحری اورافطار کے وقت مسجد نبوی الشریف کے بیرونی صحنوں میں موجود ہوتے ہیں جو زائرین کی رہنمائی کے علاوہ انہیں منظم کرنے میں کافی اہم ثابت ہوتے ہیں ۔
سحری اورافطاری کے وقت رضاکاروں کی جانب سے مسجد نبوی الشریف کے بیرونی صحنوں میں موجود زائرین میں پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔
اس حوالے سے ریجنل بلدیہ کا کہنا تھا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کےلیے رضاکاروں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے جو محض جذبہ خدمت کے تحت یہ کام کرتے ہیں۔