امریکہ میں رہنے والے دو سالہ کتے نے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
یکم ستمبر 2020 کو پیدا ہونے والے ’پَرل‘ نامی چیواوا نسل کی اس کتے کا قد 9 اعشاریہ 14 سینٹی میٹر اونچا ہے جبکہ اس کی لمبائی 12 اعشایہ سات سینٹی میٹر ہے۔
یہ کتا پوپسکل نامی آئس لولی سے چھوٹا، ٹی وی ریموٹ سے پتلا اور تقریبا ڈالر کے نوٹ جتنا لمبا ہے۔
مزید پڑھیں
پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرل کے ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’دنیا کا سب سے چھوٹے کتے پرل کو ہیلو کریں۔‘
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پرل مِریکل مِلی نامی کتے کی جڑواں بہن کا بیٹا ہے جس کے پاس اس سے پہلے دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا اعزاز تھا۔
مِریکل ملی 2011 میں پیدا ہونے والے چھوٹے قد کے چیواوا نسل کا کتا تھا جس کا وزن ایک پاؤنڈ اور قد تین اعشاریہ آٹھ انچ لمبا تھا۔ مِریکل ملی 2020 میں مر گیا تھا۔
پرل کو حالیہ دنوں میں اس کی مالکن وینیسا سیملر نے اطالوی ٹی وی شو پر متعارف کروایا۔ انہیں مس سیملر، ایسٹر کے انڈے جیسے بنی ہوئی سِیٹ میں لائی تھیں جس پر پرل کو خوب داد ملی تھی۔
Say hello to the shortest dog in the world, Pearl https://t.co/8lVcgmMOXs
— Guinness World Records (@GWR) April 9, 2023