Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں برفباری اور اولے گرنے سے ہنگامی حالت کا نفاذ

’میونسپلٹی نے برف صاف کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
الباحہ ریجن میں غیر معمولی برفباری اور اولے گرنے سے امدادی اداروں نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روزسے ہونے والی موسلادھار بارش اور تیز سرد ہوا سے پورے علاقے کا موسم تبدیل ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ باحہ کے علاقے میں سال کے ان دنوں میں عام طور پر برفباری نہیں ہوتی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کئی سال بعد ان دنوں میں برفباری اور اولے پڑے ہیں۔
ادھر میونسپلٹی، محکمہ شہری دفاع، روڈ سیکیورٹی فورس اور ہلال احمر سمیت مختلف ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
میونسپلٹی نے شہر کی مرکزی شاہراہوں کو برف سے صاف کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

شیئر: