Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پڑوسی جو 28 برس سے پاکستانی الیکڑیشن کو افطار کرا رہے ہیں

پاکستانی شہری کا کہنا ہے عرب میں انہیں سب کچھ اپنا سا لگتا ہے( فوٹو: سکرین شاٹ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں 28 برس سے مقیم پاکستانی شہری نے کہا ہے کہ جب سے وہ مملکت آئے ہیں سعودی پڑوسی انہیں رمضان میں پابندی سے افطار کرا رہے ہیں۔
پاکستانی شہری کا کہنا ہے ’ایسا لگتا ہے کہ پردیس میں نہیں دیس میں ہوں۔ اجبنی نہیں بلکہ اپنوں میں ہوں‘۔ 
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام الراصد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ الیکٹریشن ہیں اور انہیں اپنے کام میں مہارت ہے۔ شہری اور مقیم غیرملکی مجھ سے کام کرانے کے بعد مطمئن رہتے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’جب وہ سعودی عرب آئے تھے تو عمر کم تھی۔ سعودی عرب میں انہیں سب کچھ اپنا سا لگتا ہے۔ سعودی شہری سخی اور میزبان ہیں’۔
پاکستانی الیکڑیشن نے مزید کہا کہ’ ایک بار اپنی والدہ کو عمرے پر بلایا تھا۔ اس وقت وہ محلے کے سعودی پڑوسیوں کے سلوک سے بے حد متاثرہوئے۔ سب نے میری والدہ کا خیال اپنی ماں کی طرح کیا‘۔
’میں سعودی بھائیوں کے اس انسانیت نواز سلوک کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا‘۔ 

شیئر: