Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارک میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر کتنا جرمانہ؟

مختلف خلاف ورزیوں اور ان پر جرمانوں کا چارٹ جاری کیا گیا ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ ’عوامی پارکوں میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ان میں تخریب کاری کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے عوامی پارکوں اور پبلک مقامات پر درختوں، پودوں اور پھلواروں کو تلف کرنے، عمارتوں پر پوسٹرز چسپاں کرنے یا لکھنے یا تجارتی  شاہراہوں کے اطراف موجود تنصیبات اور دکانوں کے فرنٹ یا عمارتوں پر اس قسم کی کارروائی کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا جبکہ پرمٹ کے بغیر ایسی کسی بھی سرگرمی پر جرمانہ پچاس ہزار ریال ہوگا۔ 
وزارت بلدیات نے مختلف خلاف ورزیوں اور ان پر جرمانوں کا چارٹ جاری کر دیا ہے۔ 
وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ ایسی کوئی بھی سرگرمی جس سے شہر کا منظر متاثر ہوتا ہو اس پر جرمانہ ہوگا۔ 
وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ ’فٹ پاتھوں کو مشغول کرنے یا پرمٹ کے دائرے سے خارج مقام پر کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی پر بھی ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح دکان کے سامنے متحرک یا غیر متحرک اشتہاری عمل پر 2 ہزار ریال  جرمانہ وصول کیا جائے گا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: