Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر ماجد پارک اور واکنگ ٹریک کا افتتاح آج، جدہ سیزن کے پروگرام ہوں گے

یہ سعودی وژن 2030 کے اہم اہداف میں سے ایک ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی بدھ 11 مئی کو امیر ماجد واکنگ ٹریک اور نئے پارک کا افتتاح کریں گے۔
 80 ملین ریال کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ پارک ایک لاکھ 30 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بنایا گیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ امیر ماجد پارک اور واکنگ ٹریک شہر میں زندگی کا معیار بہتر بنانے کی پالیسی کے تحت تیار کرایا گیا ہے۔ یہ سعودی وژن  2030 کے اہم اہداف میں سے ایک ہے۔

بچوں کے لیے تفریحات کا سامان ہوگا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ امیر ماجد پارک ان مقامات میں سے ایک ہوگا جہاں جدہ سیزن کے پروگرام منعقد کیے جانے والے ہیں۔
 امیر ماجد واکنگ ٹریک اور پارک جدہ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہے۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے فی کس سبزہ زاروں کا تناسب بڑھے گا اور چہل قدمی کے مواقع حاصل ہوں گے۔
جدہ سیزن 2022 کی انتظامیہ نے امیر ماجد پارک میں متعدد پروگرام اور شو رکھے ہیں۔ پارک کے دروازے شائقین کے لیے مفت کھلے ہوں گے۔

پارک میں  30 میٹر طویل فوارہ ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ہوں گے۔ بچوں کے لیے تفریحات کا سامان ہوگا۔ شاپنگ کے لیے تجارتی مراکز کی جانب سے سہولتیں موجود ہوں گی۔
پارک میں سپورٹس کے علاوہ ہر جمعے کو ثقافتی شوز منعقد کیے جائیں گے۔
پارک میں 30 میٹر طویل فوارہ نصو ہے۔ عالمی بازار لگایا جائے گا جہاں مختلف ممالک کی ثقافتوں کی نمائندہ مصنوعات اور آرائشی اشیا پیش کی جائیں گی۔ ریستورانوں، قہوہ خانوں سمیت مختلف سہولتیں مہیا ہوں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: