Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : پارک پر 20سالہ تجاوزات کا خاتمہ

جدہ ۔۔۔ جدہ میونسپلٹی نے الشاطی محلے کے پبلک پارک پر 20برس پرانے تجاوزات ختم کرادیئے۔ میونسپلٹی نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میئر صالح الترکی نے حکم دیا تھا کہ الشاطی محلے کے پبلک پارک پر تجاوزات ختم کردیئے جائیں۔ عاجل ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پبلک پارک پر قبضہ ایک بااثر شخصیت نے کررکھا تھا۔دوسری جانب ابحر بلدیہ نے ادارہ صفائی کے تعاون و اشتراک سے 750ٹن تعمیراتی ملبہ صاف کرایا۔ علاوہ ازیں شاہراہوں پر غیر منظم طریقے سے نصب 700اشتہاری بورڈ بھی ہٹوادیئے گئے۔
 

شیئر: