Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

خیال رہے رواں برس عیدالفطر جمعے یا سینیچر کو ہونے کا امکان ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی وفاقی حکومت نے عید الفطر کے لیے ملک بھر میں پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
جمعرات کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان بھر میں تمام سرکاری اور نجی اداروں میں 21 اپریل بروز جمعہ سے لے کر 25 اپریل بروز منگل تک چھٹیاں ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن 

خیال رہے رواں برس عیدالفطر جمعے یا سنیچر کو ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شیئر: