Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے ملازمین کو تنخواہیں عید الفطر سے قبل ملیں گی  

امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ہدایت دی ہے( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات  کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو عید الفطر کے باعث 17 اپریل  کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے  مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کی تنخواہیں پیر 17 اپریل 2023 کو جاری کی جائیں گی۔ 
امارات کے نائب صدر نے یہ ہدایت عید الفطر کی تعطیلات قریب آنے  پر دی ہیں  تاکہ تمام سرکاری ملازمین اپنے اہل و عیال کے لیے عید پر خریداری اور عید کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔

شیئر: