وامی کی جانب سے بوسنیا میں افطاردسترخوان
جمعرات 13 اپریل 2023 22:21
افطاریروگرام پربوسنیا کا لوگوں نے وامی کا شکریہ ادا کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مسلم نوجوانوں کی عالمی تنظیم ’وامی‘ کی بوسنیا شاخ کی جانب سے روزہ داروں کے لیے افطار مہم جاری ہے۔ غریب خاندانوں کے مصائب میں تخفیف، رحمدلی اور باہمی کفالت کی اسلامی اقدار کو عملی جامہ پہنانے کی پالیسی کے تحت خواتین و حضرات کے لیے افطار پروگرام بنایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بوسنیا کے روزہ داروں نے انسانیت نواز سکیم پر وامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ افطارپروگرام کی وجہ سے ماہ مبارک کے دوران ہمیں بڑا سکون اور خوشیاں ملی ہیں۔
بوسنیا کے غریب خاندانوں نے رمضان المبارک کے دوران دینی اخوت کے بھرپور مظاہرے پر سعودی عوام و حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی امن، خوشحالی اور استحکام سے سعودی عرب کو ہمیشہ نوازتا رہے۔