Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں رمضان کی پہلی افطاری کے مناظر

لاکھوں فرزندان اسلام نے حرمین میں پہلے روزہ افطار کیا (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں زائرین نے رمضان کے پہلے روزے کی افطاری کی۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کورونا وائرس کے بعد رواں سال پہلی بار حرمین شریفین میں رمضان کے روایتی افطار دسترخوان بڑے پیمانے پر سجائے گئے۔ 
افطار دسترخوان اسلامی اخوت کا نمونہ پیش کررہے تھے۔ دسترخوانوں کے اطراف مخلتف اقوام و ممالک سے تعلق رکھنے اور مختلف بولیاں بولنے والے زائرین موجود تھے۔ 
افطار ختم ہوتے ہی کارکنان نے ریکارڈ وقت میں دسترخوان سمیٹ لیے اور تیز رفتاری سے صفائی کا کام مکمل کیا۔

کورونا کی وبا کے بعد رواں سال بڑے پیمانے افطار دسترخوان سجائے گئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

مسجد الحرام کے داخلی اور خارجی صحنوں، چھتوں اور دالانوں میں افطار دسترخوان سجائے گئے تھے جبکہ مسجد نبوی میں بھی داخلی وخارجی صحنوں میں افطار دسترخوان لگائے گئے تھے۔ چھتوں پر بھی افطار کاا ہتمام کیا گیا تھا۔  

شیئر: