Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرواز میں تاخیر پر مسافروں کے حقوق کیا ہیں؟

تاخیر6 گھنٹے یا زیادہ ہونے کی صورت میں مسافروں کوہوٹل دیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ فضائی سفرمیں تاخیر ہونے پرمسافروں کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق مقررہ مراعات کے حصول کے لیے مطالبہ کریں۔
سول ایوی ایشن کے ٹوئٹرپراس حوالے سے جاری آگاہی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پرواز میں ہونے والی تاخیرایک گھنٹہ ہے تو  اس صورت میں متعلقہ فضائی کمپنی سے ڈرنکس وغیرہ طلب کی جاسکتی ہیں۔
پرواز میں ہونے والی تاخیر 3 گھنٹے تک ہونے کی صورت میں فضائی کمپنی مسافروں کو ہلکا کھانا فراہم کرنے کی پابند ہوتی ہے ۔ جبکہ تاخیر 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہونے پر متعلقہ ایئرلائن سے ہوٹل طلب کیاجاسکتا ہے جس میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی شامل ہوگی۔
سول ایوی ایشن کے قوانین واضح ہیں اس حوالے سے اگرکسی کوپرواز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فضائی کمپنی مسافر کومقررہ مراعات نہیں دیتی اس صورت میں ایئرپورٹ پرموجود سول ایوی ایشن کے کاونٹر سے رجوع کرکے اپنے حق کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: