Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرواز میں تاخیر کی اطلاع 45منٹ قبل ضروری

ریاض۔۔۔۔محکمہ شہری ہوا بازی نے واضح کیا ہے کہ امن و سلامتی کے محرکات کے بغیر کوئی بھی کمپنی پرواز میں تاخیر کی مجاز نہیں۔ فضائی کمپنی پرواز میں تاخیر کی اطلاع 45منٹ قبل دینے کی پابند ہے۔ فضائی کمپنی کا یہ بھی فرض ہے کہ پرواز میں تاخیر کی اطلاع دیتے وقت پرواز کے نئے وقت سے مسافروں کو آگاہ کرے۔بین الاقوامی پرواز مقررہ تاریخ سے 14روز قبل منسوخ کی جاسکتی ہے بشرطیکہ مسافر کو مکمل ٹکٹ یا جزوی قیمت واپس کی جائے اور اسے صد فیصد معاوضہ بھی دیا جائے۔ داخلی پرواز سفر سے 7روز قبل مذکورہ شرائط کے ساتھ منسوخ کی جاسکتی ہے۔پرواز کی تاخیر کی صورت میں مسافروں کو پہلے ایک گھنٹے کے دوران ٹھنڈے اور گرم مشروبات پیش کرنے ہونگے، 3گھنٹے سے زیادہ تاخیر پر مناسب خوراک فراہم کرنا ہوگی اور 6گھنٹے سے زیادہ تاخیر پر ہوٹل میں رہائش اور ٹرانسپور ٹ کا بندوبست کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -65برس سے زیادہ عمرکے تارکین میڈیکل انشورنس کے حقدار

شیئر: