ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی خلا نوردوں کی ملاقات
’سعودی خلا نورد ریانہ برناوی اور علی القرنی یکم مئی کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی خلا نوردوں نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خلائی مہم پر روانہ ہونے سے پہلے ہونے والی ملاقات کے دوران ولی عہد نے خلا نوردوں کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ پہلی سعودی خاتون خلا نورد ریانہ برناوی اور علی القرنی یکم مئی کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن جائیں گے۔
ملاقات کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلا نوردوں کے حوصلے بلند کیے اور انہیں سعودی عرب کا سفیر قرار دیا ہے۔
دوسری طرف خلا نوردوں نے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ خلائی مہم کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔