Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی صدر محمود عباس کی سعودی عرب آمد

مکہ ریجن کے نائب گورنر بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا( فوٹو: ایس پی اے)
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پیر کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
جدہ گورنریٹ کے سیکریٹری صالح الترکی، جدہ پولیس کے ڈائریکٹر میجرجنرل  اللوا سلیمان، مملکت میں فلسطینی سفیر باسم عبداللہ  اور مکہ ریجن میں رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر حمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔

شیئر: